Wednesday , January 17 2018
Home / اضلاع کی خبریں / گمبھی راؤ پیٹ میں توہم پرستی سے متعلق شعور بیداری پروگرام

گمبھی راؤ پیٹ میں توہم پرستی سے متعلق شعور بیداری پروگرام

گمبھی راؤ پیٹ۔/14فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع پولیس کریم نگر کی جانب سے گمبھی راؤ پیٹ میں عوام کے درمیان توہم پرستی سے متعلق شعور بیداری پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔ جمعہ کی شام گاندھی چوک پر منعقدہ اس پروگرام میں محکمہ پولیس کے عہدیدار موسیقی کے ذریعہ گیت پیش کرتے ہوئے عوام کے درمیان توہم پرستی ( وہم و گمان ) سے متعلق تمام تر با

گمبھی راؤ پیٹ۔/14فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع پولیس کریم نگر کی جانب سے گمبھی راؤ پیٹ میں عوام کے درمیان توہم پرستی سے متعلق شعور بیداری پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔ جمعہ کی شام گاندھی چوک پر منعقدہ اس پروگرام میں محکمہ پولیس کے عہدیدار موسیقی کے ذریعہ گیت پیش کرتے ہوئے عوام کے درمیان توہم پرستی ( وہم و گمان ) سے متعلق تمام تر باتوں پر توجہ نہ دینے کی خواہش کی۔ محکمہ پولیس کے عہدیدار اس موقع پر اپنے گیتوں کے ذریعہ تعلیم پر خصوصی توجہ، تعلیم کے بغیر انسانی زندگی نامکمل، تعلیم نسوان کی اہمیت کے علاوہ نوجوانوں میں بڑھتے ہوئے جرائم جیسی بڑی عادتوں سے ہونے والی مشکلات کا ذکر کیا۔ اس پروگرام کو سب انسپکٹر پولیس گمبھی راؤ پیٹ وینکٹ کرشنا، ایم پی ٹی سی ارکان کملا ریڈی، حمید الدین خالد نے مخاطب کیا۔ جرائم کی روک تھام کیلئے پولیس اور عوام کے درمیان دوستانہ تعلقات کو ضروری قرار دیا۔ اس موقع پر اسٹیٹ سب انسپکٹر پولیس جعفر شریف کے علاوہ محمد مختار، مہیندر وغیرہ موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT