Saturday , December 16 2017
Home / اضلاع کی خبریں / گمبھی راؤ پیٹ میں دلتوں کا راستہ روکو مظاہرہ

گمبھی راؤ پیٹ میں دلتوں کا راستہ روکو مظاہرہ

گمبھی راؤ پیٹ /27 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حالیہ دنوں ہریانہ میں پیش آئے واقعہ کے خلاف گمبھی راؤ پیٹ میں آج دلت تنظیموں کی جانب سے راستہ روکو احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ جس کی وجہ سے گاندھی چوک پر کچھ دیر کیلئے آمد و رفت کا نظام متاثر ہوا ۔ اس موقع پر دلت تنظیم کے قائدین جن میں یگادنڈی سوامی ، ڈی چندرم ، ڈی شنکر بابو ، سوامی ، راجویر ، بھانو ، بی رمیش وغیرہ شامل ہیں ۔ اخباری نمائندوں سے کہا کہ ہریانہ میں فریدآباد کے سن پیڑ گاؤں کے ایک دلت خاندان کو مبینہ طور پر آگ لگاکر موت کے گھاٹ اتارا گیا ۔ اس کے باوجود ہریانہ حکومت خاموش تماشائی بنی رہی ۔ قائدین اس واقعہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے واقعہ کی شدید مذمت کی اور واقعہ میں جل کر فوت دلت بچوں کے ساتھ اظہار عقیدت پیش کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ قصورواروں کو فوری طور پر گرفتار کرتے ہوئے سخت سے سخت سزا دی جائے بعد ازاں اے ایس آئی جعفر شریف مداخلت کرتے ہوئے راستہ روکو مظاہرہ کو برخواست کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT