Wednesday , December 13 2017
Home / اضلاع کی خبریں / گمبھی راؤ پیٹ میں دھان خریدی کے مراکز کا افتتاح

گمبھی راؤ پیٹ میں دھان خریدی کے مراکز کا افتتاح

گمبھی راؤ پیٹ 29 ۔ اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کسان ( کاشتکار ) اپنے کھیتوں میں اُگائی جانے والی فصل دھان کو مراکز کے پاس لا کر فروخت کرنے کا مشورہ گمبھی راؤ پیٹ کے تحصیلدار سریتا ، ایم پی پی گنگاسایسوا ، زیڈ پی ٹی سی ملوگاری پدمہ ، نرساگوڑ نے دیا۔ آج گمبھی راؤ پیٹ منڈل کے موضع سمدرا لنگا پور ، ناگم پیٹ اور گمبھی راؤ پیٹ میں دھان کی خریدی کے مراکز کا افتتاح تحصیلدار ، ایم پی پی ، زیڈ پی ٹی سی کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ تحصیلدار سریتا نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ریاستی حکومت نے کسانوں کیلئے ان کے قریبی مقامات پر دھان کے خریدی کیلئے مراکز قائم کی جس سے کسانوں کو ہر طرح کی سہولت میسر ہوگی اور حکومت ان دھان کی قیمت ادا کرے گی ۔ اس موقع پر سرپنچ پاپا گاری بھولکشمی ، شنکر گوڑ ، بھانوت سرسوتی ، ایم پی ٹی سی ارکان لنگم ، حمید الدین خالد ، سی ای ایس ایس ڈائرکٹر دیویندر یادو اور ٹی آر ایس قائدین شامل تھے ۔

TOPPOPULARRECENT