Friday , November 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / گمبھی راؤ پیٹ میں عرس شریف

گمبھی راؤ پیٹ میں عرس شریف

گمبھی راؤ پیٹ۔/16اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بروز منگل گمبھی راؤ پیٹ مصطفی نگر میں واقع درگاہ حضرت سیدنا میراں شاہ قادری ؒ کا سالانہ عرس شریف منایا جارہا ہے جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ احاطہ درگاہ شریف میں صفائی کے علاوہ آہک پاشی کا کام مکمل کرلیا گیا۔ متولی درگاہ جناب محمد عبدالرحیم نے سیاست نیوز کو بتایا کہ عرس شریف سے ایک روز قبل یعنی بروز پیر جلوس صندل متولی درگاہ کے مکان واقع سبھاش نگر سے برآمد ہوگا جو مختلف اہم راستوں سے گزرتا ہوا درگاہ شریف پہنچے گا۔ جہاں مراسم چراغاں کے علاوہ فاتحہ خوانی اور چادر گل پیش کی جائے گی۔ اس سالانہ عرس شریف میں ضلع کریم نگر ، ورنگل، نظام آباد، میدک ، عادل آباد وغیرہ کے سینکڑوں عقیدت مندوں کی شرکت متوقع ہے۔

TOPPOPULARRECENT