Tuesday , January 16 2018
Home / اضلاع کی خبریں / گمبھی راؤ پیٹ میں مقامی اداروں کا انتخابی ماحول گرم

گمبھی راؤ پیٹ میں مقامی اداروں کا انتخابی ماحول گرم

گمبھی راؤ پیٹ ۔ 26مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گمبھی راؤ پیٹ میں لوکل باڈی چناؤ کیلئے انتخابی مہم کا عملاً آغاز عمل میں آچکا ہے ۔ یہاں ضلع پریشد رکن کی حیثیت سییہ نشست بی سی خواتین کیلئے محفوظ ہے جبکہ 13ایم پی ٹی سی حلقے گمبھی راؤ پیٹ نمبر 1ایس ٹی ‘ گمھی راؤپیٹ نمبر 2او سی جنرل ‘ گمبھی راؤ پیٹ نمبر 3بی سی جنرل کے علاوہ گورنٹال بی سی جنرل ۔ بھ

گمبھی راؤ پیٹ ۔ 26مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گمبھی راؤ پیٹ میں لوکل باڈی چناؤ کیلئے انتخابی مہم کا عملاً آغاز عمل میں آچکا ہے ۔ یہاں ضلع پریشد رکن کی حیثیت سییہ نشست بی سی خواتین کیلئے محفوظ ہے جبکہ 13ایم پی ٹی سی حلقے گمبھی راؤ پیٹ نمبر 1ایس ٹی ‘ گمھی راؤپیٹ نمبر 2او سی جنرل ‘ گمبھی راؤ پیٹ نمبر 3بی سی جنرل کے علاوہ گورنٹال بی سی جنرل ۔ بھمن ملاریڈی پیٹ ایس سی جنرل ‘ سمدرالنگا پور ایس سی خاتون ‘ للنگانہ پیٹ ایس سی خاتون ‘ ناگم پیٹ بی سی جنرل ‘ رمنا پیٹ بی سی خاتون ‘ نرمال بی سی خاتون ‘ کتہ پلی بی سی خاتون ‘ مچرلا او سی جنرل ‘ شری گدا خاتون جنرل کے تحت محفوظ کئے گئے ۔ پرچہ نامزدگی سے دستبرداری کے بعد زیڈ پی ٹی سی کیلئے کانگریس سے سابق سرپنچ شریگدا ‘ شریمتی پرشا سنیہا لتا ‘ ٹی آر ایس سے مقامی موجود گمبھی راؤ پیٹ کی میجر گرام پنچایت سرپنچ ملوگاری پدما جبکہ تلگودیشم سے چنا دیوا لکشمی انتخابی میدان میں شامل ہے جبکہ 13ایم پی ٹی سی حلقوں سے کانگریس ‘ ٹی آر ایس ‘ تلگودیشم ‘ بھارتیہ جنتا پارٹی کے علاوہ آزاد امیداور جن کی جملہ تعداد 94ہے انتخابی میدان میں اپنی قسمت آزمائی کررہے ہیں ۔ اس طرح ان حلقوں میں انتخابی مہم کا عملاً آغاز عمل میں آچکا ہے ۔ آئندہ دنوں پارٹی امیدوار اپنی انتخابی مہم میں شدت پیدا کرتے ہوئے رائے دہندوں کو راغب کرنے کیلئے اعلیٰ کیڈر کو بھی انتخابی مہم میں اتارنے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگارہے ہیں ۔ امید ہیکہ ان حلقوں میں کانگریس امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلانے کیلئے پارٹی اعلیٰ قائدین جن میں آل انڈیا یوتھ کانگریس جنرل سکریٹری جناب سید عظمت اللہ حسینی ‘ ڈسٹرکٹ کوآپریٹیو سنٹرل بینک چیرمین راویندر راؤ شامل ہیں۔ انتخابی مہم میں حصہ لینے کے قوی امکان ہے جبکہ ٹی آر ایس امیدواروں کی کامیابی کیلئے مقامی رکن اسمبلی تارک راما راؤ فرزند کے چندر شیکھر راؤ جبکہ تلگودیشم امیدواروں کیلئے انچارج تلگودیشم پارٹی سرسلہ پوٹا کشور بھی سرگرم رول ادا کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT