Tuesday , June 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / گمبھی راؤ پیٹ کے مسلم حلقوں میں جشن کا ماحول

گمبھی راؤ پیٹ کے مسلم حلقوں میں جشن کا ماحول

گمبھی راؤ پیٹ14 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گمبھی راؤ پیٹ میں گذشتہ ماہ 30 تاریخ کو ضلع پریشد ، منڈل پریشد کیلئے ہوئی رائے دہی کیلئے رائے شماری سرسلہ کے ڈاکٹر سی این آر کلامندر میں عمل میں آئی ۔ جہاں گمبھی راؤ پیٹ ایم پی ٹی سی نمبر 3 پر کانگریس پارٹی کے مسلم نوجوان امیدوار محمد حمیدالدین خالد نے اپنے حریف آزاد امیدوار باغی امیدوار کانگریس

گمبھی راؤ پیٹ14 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گمبھی راؤ پیٹ میں گذشتہ ماہ 30 تاریخ کو ضلع پریشد ، منڈل پریشد کیلئے ہوئی رائے دہی کیلئے رائے شماری سرسلہ کے ڈاکٹر سی این آر کلامندر میں عمل میں آئی ۔ جہاں گمبھی راؤ پیٹ ایم پی ٹی سی نمبر 3 پر کانگریس پارٹی کے مسلم نوجوان امیدوار محمد حمیدالدین خالد نے اپنے حریف آزاد امیدوار باغی امیدوار کانگریس پاپا گاری شنکر گوڑ کو 20 ووٹوں سے شکست دیکر کامیابی حاصل کرلی ۔ ایم پی ٹی سی گمبھی راؤ پیٹ نمبر 3 حلقے میں کل ووٹوں کی تعداد 3134 تھی جہاں 1939 ووٹرز نے اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کیا تھا ۔ اس طرح کانگریس امیدوار حمید الدین خالد کو 566 ٹی آ رایس امیدوار گوگی لنگم کو 435 بی جے پی امیدوار پی سوامی کو 117 ٹی ڈی پی امیدواری دیویا کو 39 بی ایس پی امیدوار جی ناگراجو کو 20 کے علاوہ آزاد امیدوار کو بالاترتیب راجیا کو 12 دیویندر کو 20 محمد رحیم کو 70 سائیلو کو 47 اور ڈی شنکر ( باغی کاگنریس امدیوار ) کو 546 ووٹ حاصل ہوئے جبکہ 67 ووٹ کو ناکارہ قرار دیا گیا ۔ اس حلقہ سے محمد حمیدالدین کی کامیابی پر مسلم محلوں میں جشن کا ماحول دیکھا گیا جبکہ بعض نوجوانوں نے مسلم امیدوار کی کامیابی پر آتش بازی کی ۔ واضح رہے کہ کانگریس پارٹی نے تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی مسلم امیدوار کو ٹکٹ دیا تھا جس کو مسلمانوں نے کامیابی سے ہمکنار کیا ۔

TOPPOPULARRECENT