Monday , August 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / گمبھی راؤ پیٹ میں ایس ٹی ہاسٹل کا معائنہ

گمبھی راؤ پیٹ میں ایس ٹی ہاسٹل کا معائنہ

گمبھی راؤ پیٹ ۔ 21 ؍ جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بی ایس پی کے ڈیویژن صدر کرولا راجو نے آج گمبھی راؤ پیٹ مستقر میں واقع SC ہاسٹل کا معائنہ کرتے ہوئے طلبا نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر راجو نے طلبا سے ہاسٹل میں دی جانے والی سہولیات جن میں صحت بخش غذا وغیرہ سے متعلق سوالات کئے ۔ اور طلباء کو سخت محنت و جستجو کے ذریعہ تعلیم حاصل کرتے ہوئے اپنے گاؤں کا نام روشن کرنے کی ہدایت دی اور کہاکہ ہاسٹل میں کسی بھی قسم کی کوئی دشواریاں ہوں تو انہیں آگاہ کرنے کی بھی خواہش کی ۔ اس وقت بی ایس پی کے دیگر کارکنان موجود تھے ۔ بعدازاں رامو نے اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ وہ بھی اسطرح کے ہاسٹل میں قیام کرتے ہوئے تعلیم حاصل کی ۔ ہاسٹل میں کس طرح کی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑھتا ہے بچوں کو وہ اچھی طرح جانتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو درپیش مسائل کی سماعت اور ان کو حکومت سے نمائندگی کرنے کے لئے ہاسٹل کا دورہ کرتے ہوئے بچوں سے ملاقات کی ۔

TOPPOPULARRECENT