Saturday , November 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / گمبھی راؤ پیٹ کدھر؟ سدی پیٹ میں یا کاماریڈی میں، عوام میں اُلجھن

گمبھی راؤ پیٹ کدھر؟ سدی پیٹ میں یا کاماریڈی میں، عوام میں اُلجھن

گمبھی راؤ پیٹ 3 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گمبھی راؤ پیٹ جوکہ ضلع کریم نگر کا ایک منڈل ہے۔ یہ ضلع نظام آباد اور ضلع کریم نگر کی سرحد پر واقع ہے۔ حال ہی میں ریاستی حکومت تلنگانہ میں نئے اضلاع قائم کرنے کا وعدہ کیا اور بہت جلد نئے اضلاع بننے والے ہیں۔ اس بات پر گمبھی راؤ پیٹ کے عوام میں اُلجھن پائی جاتی ہے۔ کیوں کہ گمبھی راؤ پیٹ کو سدی پیٹ میں ضم کرنے کے زیادہ امکانات دکھائی دے رہے ہیں لیکن یہاں کے عوام ہر کام کیلئے چاہے وہ تعلیم کے لئے یا معاش کیلئے اور اپنی ہر ضروریات زندگی کے لئے کاماریڈی کا رُخ کرتے ہیں اور فاصلہ کے اعتبار سے گمبھی راؤ پیٹ تا کریم نگر 75-80 کیلو میٹر، گمبھی راؤ پیٹ تا سدی پیٹ 35-40 کیلو میٹر، گمبھی راؤ پیٹ تا کاماریڈی 25-30 کیلو میٹر پر ہے۔ اس لئے یہاں کے عوام حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ گمبھی راؤ پیٹ کو کو عنقریب بننے والا ضلع کاماریڈی میں ملایا جائے تاکہ اس سے ان کے ہر مسئلہ جو کہ ان کو درپیش ہے دور ہوسکے۔

TOPPOPULARRECENT