Wednesday , June 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / گمبھی راو پیٹ میںزرعی مارکٹ کمیٹی قائم کرنے کا مطالبہ

گمبھی راو پیٹ میںزرعی مارکٹ کمیٹی قائم کرنے کا مطالبہ

گمبھی راو پیٹ 13 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نائب صدر تلنگانہ راشٹریہ سمیتی جی سریکانت ریڈی نے ریاستی وزیر پنچایت راج انفارمیشن ٹکنالوجی تارک راماراو کو ایک تحریری یادداشت پیش کرتے ہوئے گمبھی راو پیٹ میں زرعی مارکٹ کمیٹی قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔ سریکانت ریڈی نے اپنی اس یادداشت میں کہا کہ پوتگل مستاباد میں زرعی مارکٹ کمیٹی قائم ہے جہ

گمبھی راو پیٹ 13 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نائب صدر تلنگانہ راشٹریہ سمیتی جی سریکانت ریڈی نے ریاستی وزیر پنچایت راج انفارمیشن ٹکنالوجی تارک راماراو کو ایک تحریری یادداشت پیش کرتے ہوئے گمبھی راو پیٹ میں زرعی مارکٹ کمیٹی قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔ سریکانت ریڈی نے اپنی اس یادداشت میں کہا کہ پوتگل مستاباد میں زرعی مارکٹ کمیٹی قائم ہے جہاں اس مارکٹ کمیٹی میں مستاآباد ،یلاریڈی پیٹ کے علاوہ گمبھی راو پیٹ کا علاقہ بھی شامل ہے ۔ لہذا گمبھی راو پیٹ کو علحدہ کرتے ہوئے مزید ایک نئی مارکٹ کمیٹی قائم کریں جبکہ گمبھی راو پیٹ میں تقریبا 18 مواضعات کے 16 گرام پنچایت شامل ہیں اور اس علاقے میں آپرمانیر پراجکٹ کے علاوہ 12 رائس ملس بھی موجود ہے ۔

TOPPOPULARRECENT