Saturday , December 16 2017
Home / جرائم و حادثات / گمشدہ افراد کی اطلاع فراہم کرنے کے بہانہ دھوکہ

گمشدہ افراد کی اطلاع فراہم کرنے کے بہانہ دھوکہ

شاطر دھوکہ باز گرفتار ، نقد رقم ، موبائیلس و دیگر اشیاء ضبط
حیدرآباد ۔ /21 جولائی (سیاست نیوز) گمشدہ افراد سے متعلق تفصیلات فراہم کرنے کے بہانے دھوکہ دینے والے ایک شاطر دھوکے باز کو کمشنر ٹاسک فورس ویسٹ زون ٹیم نے گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب 26 سالہ ایس شیو کمار جس کا تعلق بنگلور سے ہے وہ سال 2013 ء میں روزگار کی تلاش میں چینائی منتقل ہوا تھا اور ایک مٹھائی کی دوکان میں 8 ماہ تک ملازمت کی ۔ سال 2014-15 ء میں چینائی پولیس نے اسے بم رکھنے کی جھوٹی اطلاع دینے کے الزام میں گرفتار کیا تھا اور دو ماہ تک جیل میں محروس رہا ۔ سال 2015 ء میں جیل سے رہائی کے بعد حیدرآباد منتقل ہوکر اس نے شہر کی مختلف لاجس میں گمشدہ افراد کے لک آؤٹ نوٹس پر موجود نمبرات پر ربط پیدا کرتے ہوئے گمشدہ افراد کے رشتہ داروں کو گمشدگی سے متعلق اطلاع فراہم کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے ووڈا فون کے ’’ایم پیسہ اپلیکیشن‘‘ کے ذریعہ رقم حاصل کرتے ہوئے اپنا موبائیل فون سوئچ آف کردیا کرتا تھا ۔ دھوکہ باز شیوکمار نے عابڈس اور میاں پور پولیس اسٹیشن حدود سے گمشدہ افراد کے رشتہ داروں سے 17 ہزار روپئے وصول کئے تھے ۔ پولیس نے بتایا کہ مذکورہ دھوکہ باز نے حیدرآباد کے علاوہ وشاکھاپٹنم ، وجئے واڑہ ، چینائی اور بنگلور میں اسی قسم کی دھوکہ بازی میں ملوث ہے ۔ ٹاسک فورس نے دھوکہ باز کے قبضے سے 11 ہزار روپئے نقد رقم ، دو فرضی شناختی کارڈ ، دو موبائیل فونس ، بینک اکاؤنٹس کے پاس بک وغیرہ ضبط کرتے ہوئے ۔ اسے افضل گنج پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT