Tuesday , January 16 2018
Home / شہر کی خبریں / گمشدہ بچوں کیلئے عنقریب ویب سائیٹ : مرکزی وزیر

گمشدہ بچوں کیلئے عنقریب ویب سائیٹ : مرکزی وزیر

حیدرآباد 13 ڈسمبر ( پی ٹی آئی ) مرکزی وزیر مواصلات مسٹر روی شنکر پرساد نے آج کہا کہ ان کا محکمہ ایک پراجیکٹ پر کام کر رہا ہے تاکہ ایسی ویب سائیٹ تیار کی جائے جس کے ذریعہ ملک میں گمشدہ بچوں کا پتہ چلانے میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں غریب خاندانوں کے بچے لاپتہ ہوجاتے ہیں۔ امیر افراد کے بچے اگر گم ہوجائیں تو وہ ان کا پتہ چلا سکتے ہیں۔ غریب عوام غربت کی وجہ سے ایسا نہیں کرسکتے ۔ اس لئے ہمنے گمشدہ اور دستیاب بچوں کے تعلق سے ایک پورٹل تیار کرنا چاہتے ہیں۔ وزیر مواصلات ایک این جی او ٹیک فار سیوا کی جانب سے منعقدہ تقریب میں خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی کہیں غریب بچوں کو سڑکوں پر گھومتے دیکھیں تو ان کی تصویر لے کر اپ لوڈ کردیں۔ ہم انہیں پورٹل پر پیش کرینگے ۔ اس تصویر کو ملک بھر میں دیکھا جاسکے گا ۔ انہوںنے اپنے عہدیداروں سے کہا ہے کہ وہ ایک پورٹل تیار کیا جائے ۔ انہوں نے اپنی وزارت کی جانب سے شروع کئے گئے مختلف پروگراموں اور اسکیمات کا حوالہ دیا ۔

TOPPOPULARRECENT