Sunday , February 25 2018
Home / جرائم و حادثات / گمشدہ شخص کی نعش شمس آباد کے موضع کاچارم میں برآمد

گمشدہ شخص کی نعش شمس آباد کے موضع کاچارم میں برآمد

شمس آباد /7 نومبر ( سیاست نیوز ) شمس آباد کے موضع کاچارم میں آج صبح ایک ساکن کیتی ریڈی پلی معین آباد بروز اتوار اس کے دوست روی کے ہمراہ بائیک پر کواگوڑہ آئے ۔ روی اپنے بہن کے مکان پر رک گیا اور کملاکر گھر کیلئے بائیک پر روانہ ہوگیا لیکن گھر نہیں پہونچا ۔ اس کے ماں باپ نے معین آباد پولیس اسٹیشن میں اس کی گمشدگی کی شکایت درج کروائی ۔ آج صبح شمس آباد کے موضع کاچارم میں سڑک کے کنارے جھاڑیوں میس صفائی کے دوران ایک نعش برآمد ہوئی جس کی اطلاع شمس آباد پولیس کو دی گئی اور اس کی شناخت کملاکر ساکن معین آباد کی حیثیت سے کرلی گئی ۔ نشہ کی حالت میں دھت تیز رفتار گاڑی کو جھاڑیوں میں گھسا دیا تھا جس کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی ۔ شمس آباد سب انسپکٹر محمد جلیل پاشاہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT