Monday , January 22 2018
Home / دنیا / گمشدہ طیارہ کی تلاشی مہم میں آسٹریلیا بھی شامل

گمشدہ طیارہ کی تلاشی مہم میں آسٹریلیا بھی شامل

ملبورن ۔ 17 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) ملائیشیائی ایرلائینس کے لاپتہ طیارہ کی بحرہند کے ایک بڑے حصہ میں تلاشی کی آسٹریلیا نے آج قیادت سنبھال لیا۔ قبل ازیں کوالالمپور نے اس سے اپیل کی تھی کہ جنوبی راہداری میں جاری تلاشی مہم کی وہ قیادت کرے۔ آسٹریلیا کے وزیراعظم ٹونی ایبوٹ نے ملائیشیائی طیارہ کی گمشدگی کو ایک ’’ناقابل یقین اور پراسرار م

ملبورن ۔ 17 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) ملائیشیائی ایرلائینس کے لاپتہ طیارہ کی بحرہند کے ایک بڑے حصہ میں تلاشی کی آسٹریلیا نے آج قیادت سنبھال لیا۔ قبل ازیں کوالالمپور نے اس سے اپیل کی تھی کہ جنوبی راہداری میں جاری تلاشی مہم کی وہ قیادت کرے۔ آسٹریلیا کے وزیراعظم ٹونی ایبوٹ نے ملائیشیائی طیارہ کی گمشدگی کو ایک ’’ناقابل یقین اور پراسرار معمہ‘‘ قرار دیا اور جنوبی راہداری میں جاری تلاشی مہم میں آسٹریلیا کی شمولیت کا اعلان کیا۔ ایبوٹ نے کہا کہ ملائیشیائی ایرلائینس کے فلائیٹ MH370 کے 239 مسافرین کے ساتھ آسٹریلیا کی سمت جنوب میں سفر کی انھیں پہلے کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی تھی ۔ جنوبی راہداری کے علاوہ خلیج تھائی لینڈ میں بھی طیارہ کی تلاش جاری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT