Tuesday , December 11 2018

گمشدہ طیارہ کے پائلٹ کے مکان پر تحقیقات

کوالالمپور 15 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ملائیشیائی پولیس نے آج کیپٹن ظاہری احمد شاہ کے مکان کا دورہ کیا جو گمشدہ ملائیشیائی طیارہ MH370 کے پائلٹ ہیں۔ دو پولیس افسران 53 سالہ کیپٹن کے مکان پہنچے جو مضافاتی علاقہ شاہ عالم میں واقع ہے ۔ ظاہری شاہ کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اُن کے پاس 18,365 گھنٹوں کی پرواز کا تجربہ ہے اور پائلٹ بننے سے قبل وہ فلائ

کوالالمپور 15 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ملائیشیائی پولیس نے آج کیپٹن ظاہری احمد شاہ کے مکان کا دورہ کیا جو گمشدہ ملائیشیائی طیارہ MH370 کے پائلٹ ہیں۔ دو پولیس افسران 53 سالہ کیپٹن کے مکان پہنچے جو مضافاتی علاقہ شاہ عالم میں واقع ہے ۔ ظاہری شاہ کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اُن کے پاس 18,365 گھنٹوں کی پرواز کا تجربہ ہے اور پائلٹ بننے سے قبل وہ فلائٹ انسٹرکٹر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ 8 مارچ سے طیارہ لاپتہ ہے اور میڈیا میں اُن کے تعلق سے چرچے اُس وقت شروع ہوئے جب اُن کے مکان سے ایک فلائیٹ سیمولیٹر دستیاب ہوا تھا۔

وزیراعظم نجیب رزاق نے یہ بھی کہا تھا کہ طیارہ کے مواصلاتی نظام اور ٹرانسپونڈر کو طیارہ میں موجود کسی نے قصداً سوئچ آف کردیا تھا ۔ 8 مارچ کو ملائیشیا کے مقامی وقت 12:41 بجے روانہ ہوا تھا اور راڈار سے اُس کا رابطہ اندرون ایک گھنٹہ منقطع ہوگیا تھا ۔ یاد رہے کہ ملائیشیا ایرلائنز سربراہ احمد ظواری یحییٰ نے جاریہ ہفتہ کے اوائل میں کہا تھا کہ ایرلائینز کی ایسی کوئی پالیسی نہیں ہے جس کے تحت اسٹاف کو طیارہ کی دیگر تکنیکی معلومات سے محروم رکھا جائے۔ اس طرح پائلیٹ ظاہری احمد شاہ کی طرح دیگر پائلٹس بھی ہیں جن کے مکانات میں فلائیٹ سیمولیٹرس موجود ہیں۔ دوسری طرف عبوری ٹرانسپورٹ منسٹر حسام الدین ٹون حسین نے بھی یہ کہا تھا کہ ضرورت پڑنے پر MH370 طیارہ کے اسٹاف کے مکانات کی تلاشی لی جائے گی ۔

TOPPOPULARRECENT