Wednesday , September 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / گمشدہ پرس حقیقی مالک کے حوالے

گمشدہ پرس حقیقی مالک کے حوالے

کلواکرتی /3 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کلواکرتی پولیس نے آج بس اسٹانڈ میں دستیاب پرس جس میں چھ ہزار روپئے اور تین عدد ATM کارڈس و دیگر دستاویزات موجود تھے بعد تحقیق کے اس کے مالک تک پہونچایا ۔ آمنگل منڈل مدوین کے رہنے والے راجو ولد رملو کسی کام سے کلواکرتی آئے تھے ۔ جن کا پرس بس میں گر گیا تھا بس اسٹانڈ میں موجود اے ایس آئی نرسمہا ریڈی کو دستیاب ہوا جنہوں نے پولیس اسٹیشن میں جمع کیا جہاں ایس آئی رگھویندر ریڈی نے بعد تحقیقات کے راجو کو بلواکر مکمل تحقیق کے بعد پرس ان کے حوالے کیا اور فرینڈلی پولیس کے بہترین مثال قائم کی ۔ جس پر رامو نے تمام پولیس محکمہ کا شکریہ ادا کیا ۔

TOPPOPULARRECENT