Wednesday , November 21 2018
Home / جرائم و حادثات / گمشدہ ڈیبٹ کارڈ کا غلط استعمال ، تین افراد گرفتار

گمشدہ ڈیبٹ کارڈ کا غلط استعمال ، تین افراد گرفتار

دہلی میں ملازم خاتون کی شکایت پر سنٹرل کرائم پولیس کی کارروائی
حیدرآباد ۔ /16 مارچ (سیاست نیوز) سنٹرل کرائم اسٹیشن (سی سی ایس) کی سائبر کرائم پولیس نے ایک خاتون کے ڈیبٹ کارڈ کا غلط استعمال کرتے ہوئے لاکھوں روپئے کی آن لائن شاپنگ میں ملوث تین دھوکے بازوں کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ /5 فبروری کو نیشا کٹاریا نامی خاتون جو دوبئی میں ملازمت کرتی ہے نے سائبر کرائم پولیس سے شکایت درج کرواتے ہوئے کہا کہ اس کا گم شدہ ڈیبٹ کارڈ کا نامعلوم افراد نے غلط استعمال کرتے ہوئے 6 لاکھ 30 ہزار کی آن لائن شاپنگ کی ۔ سائبر کرائم پولیس نے اس ضمن میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تکنیکی شواہد کی بنیاد پر تحقیقات کا آغاز کیا اور اس بات کا پتہ لگایا کہ تین نوجوانوں 24 سالہ کے ونئے کمار ، 22 سالہ کے پون کمار اور 26 سالہ ایم کرشنا ریڈی نے خاتون کے گم شدہ ڈیبٹ کارڈ اور اس کی تفصیلات حاصل کرتے ہوئے آن لائن شاپنگ اور پے ٹی ایم کے ذریعہ لاکھوں روپئے کی خریدی کی ۔ سائبر کرائم پولیس نے دھوکے بازوں کے قبضے سے آن لائن شاپنگ کیلئے استعمال کردہ موبائیل فونس اور ڈیبٹ کارڈ برآمد کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT