Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / گناورم اسمبلی کے مستاآباد کے سیاسی قائدین کی دیرینہ رقابت ختم

گناورم اسمبلی کے مستاآباد کے سیاسی قائدین کی دیرینہ رقابت ختم

دیوینینی چندرشیکھر اور ومشی موہن کی ایک دوسرے سے ملاقات، قائدین کا مسرت کا اظہار
حیدرآباد ۔ 21 اکٹوبر (سیاست نیوز) ریاست آندھراپردیش کے حلقہ اسمبلی گناورم کے موضع مستاآباد میں ایک خوشگوار واقعہ پیش آیا جس کے ذریعہ دیرینہ رقابت رکھنے والے دو سیاسی خاندانوں کے نوجوان قائدین نے سابقہ دیرینہ رقابت کو فراموش کرکے ملاقات کی اور ایک دوسرے سے بغلگیر ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق بتایا جاتاہیکہ دیوینینی باجی پرساد کے فرزند ڈسٹرکٹ تلگو یوواتا صدر دیوینینی چندرشیکھر (چندو) نے ولیھنینی ومشی موہن کو حیران کردیا اور بتایا کہ اپنے خاندان سے مسٹر ومشی موہن کے خاندان سے چلی آرہی دیرینہ سیاسی رقابت و دیگر مسائل کو فراموش کرکے مسٹر ومشی موہن کے ساتھ مل کر آگے بڑھنے کے مقصد سے انہوں نے ومشی موہن سے ملاقات کی۔ بتایا جاتا ہیکہ دیوینینی چندرشیکھر کی امکانی ملاقات کا مسز ومشی موہن کو کوئی قبل از اطلاع یا کوئی اتہ پتہ تک نہیں تھا بلکہ گھر گھر تلگودیشم پارٹی پروگرام میں مصروف مسٹر ومشی موہن کے شیڈول (پروگرام) کی تفصیلات حاصل کرکے صدر تلگو یوواتا ضلع کرشنا دیوینینی چندرشیکھر (چندو) نے راست مسٹر ومشی موہن کی جانب سے کی جانے والی پدیاترا کے مقام مستاآباد پہنچ کر ان سے (ومشی موہن سے) ملاقات کرکے گلدستہ پیش کیا جس پر مسٹر ومشی موہن نے بھی اپنے مثبت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنی خوشی و مسرت کا اظہار کرکے چندو کو اپنے گلے سے لگا لیا اور دونوں ایک دوسرے سے بغلگیر ہوئے۔ دونوں خاندانوں کے مابین چلی آرہی رقابت کو فراموش کرکے اچانک ملاقات کی ایک وجہ یہ بتائی جاتی ہیکہ بزرگوں سے (یعنی والدین وغیرہ) جو رقابت چلی آرہی تھی وہ اب نئی نسل میں وہی صورتحال نہ رہنے کے ساتھ ساتھ ایک ہی پارٹی تلگودیشم میں رہ کر کام کرنے کیلئے متحدہ جدوجہد کی ضرورت ہوتی ہے۔ لہٰذا محض پارٹی کی بقاء کے پیش نظر ہی ملکر کام کرنے کے مقصد سے ان سے (ومشی موہن) ملاقات کی۔ علاوہ ازیں بتایا جاتا ہیکہ ضلع کرشنا کے صدر تلگو یوواتا کے عہدے پر انہیں منتخب کئے جانے کے بعد قومی جنرل سکریٹری و وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی مسٹر این لوکیش سے چندو نے ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات کے موقع پر ضلع کرشنا میں تلگو یووتا کو فعال و سرگرم اور مضبوط و مستحکم بنانے کی مسٹر لوکیش نے ہدایت دی تھی۔ اس ہدایت کی روشنی میں ضلع کرشنا میں تلگو یووتا کو فعال و مستحکم بنانے کیلئے منڈل و اسمبلی حلقہ کی سطح پر مضبوط بنانے پر ہی تلگو یووتا اپنی ایک طاقت بنا سکتی ہے اور مقامی ارکان اسمبلی حلقہ جات انچارجس کے ساتھ مکمل تال میل کی برقراری کے ذریعہ تلگو یووتا کو مضبوط و مستحکم بنانے کا فیصلہ کیا۔ مسٹر ومشی موہن سینئر قائد تلگودیشم پارٹی نے مسٹر چندو کے ساتھ انکساری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھرپور تعاون کرنے اور بہترین نوجوانوں کی ٹیم فراہم کرنے کا تیقن دیا۔ بعدازاں چندو نے ومشی موہن کے ساتھ کچھ دور تک پدیاترا میں بھی حصہ لیا۔

 

TOPPOPULARRECENT