Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / گناورم ایرپورٹ کے نئے ٹرمنل کا افتتاح

گناورم ایرپورٹ کے نئے ٹرمنل کا افتتاح

چندرا بابو نائیڈو ‘ وینکیا نائیڈو اور اشوک گجپتی راجو کی شرکت
وجئے واڑہ 12؍ جنوری (یو این آئی) گناورم ایرپورٹ میں بین الاقوامی میعار نئے ٹرمینل کا افتتاح چیف منسٹر آندھرا پردیش چندرا بابو نائیڈو ‘ مرکزی وزیر شہری ہوابازی اشوک گجپتی راجو اور مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات این وینکیانائیڈو نے انجام دیا ۔ 137 کروڑ روپئے کے صرفہ سے نئے ٹرمینل کی تعمیر ہوئی ہے ۔اسکے تعمیراتی کاموں کا آغاز 2015 میں ہوا تھا اور اس کی تعمیر کا کام مقررہ وقت میں مکمل ہوگیا۔ وجئے واڑہ میں ہوائی سفر کرنے والے مسافرین کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے ۔ گناورم ایرپورٹ کو بین الاقوامی ایرپورٹ بنانے بین الاقوامی میعارات کے مطابق نیا ٹرمینل تعمیر کیا گیا ہے ۔ بیرون ممالک بالخصوص دبئی’ سنگاپور اور ملیشیا کیلئے طیاروں کو چلانے ہوابازی کی بیشتر کمپنیاں آگے آئی ہیں ۔ موجودہ گناورم ایرپورٹ 535 ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے ۔ حکومت نے اس کی توسیع کیلئے 740 ایکڑ اراضی حاصل کی ہے ۔ موجودہ طور پر رن وے کی لمبائی 2886 میٹر ہے جس کی 3360 میٹر تک توسیع کی جائے گی تاکہ بوئنگ 747 طیارہ اس ایرپورٹ پر اترسکے ۔نئے ٹرمینل کے افتتاح کے بعد رن وے کی توسیع کیلئے سنگ بنیاد رکھا گیا۔ رن وے کی توسیع کا کام فروری میں شروع ہوگا۔ حکومت’ بدھ مت کے مقامات اور میوزیمس کے مشاہدہ کیلئے بیرونی سیاحوں کو راغب بھی کرنا چاہتے ہیں۔ہر سال موجودہ طور پر 2 لاکھ سے زائد بیرونی سیاح ان مقامات کا دورہ کررہے ہیں۔ حکومت آئندہ سالوں میں ان بیرونی سیاحو ں کی تعداد کو 20 لاکھ تک کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔حکومت نے آئندہ 2 تا 3 سال میں تعداد کے لحاظ سے بیرونی سیاحوں کیلئے قیام اور ٹرانسپورٹ کی سہولت کی فراہمی کا منصوبہ رکھتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT