Monday , December 11 2017
Home / جرائم و حادثات / گنبدان قطب شاہی سے صندل کے درختوں کا سرقہ

گنبدان قطب شاہی سے صندل کے درختوں کا سرقہ

سارقوں کی 3 رکنی ٹولی گرفتار ، گولکنڈہ پولیس کی کارروائی
حیدرآباد /3جون ( سیاست نیوز ) تاریخی سات گنبد کے احاطہ سے صندل کے درختوں کے سرقہ میں ملوث تین رکنی سارقوں کی ٹولی کو گولکنڈہ پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس آصف نگر مسٹر غوث محی الدین نے بتایا کہ 23 مئی کو سات گنبد کے احاطے سے نامعلوم افراد نے صندل کے 10  درختوں کو کاٹ کر لکڑی کا سرقہ کرلیا تھا ۔ گولکنڈہ پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا تھا اور کرائم ٹیم نے شبہ کی بنیاد پر ضلع میدک سے تعلق رکھنے والے تین افراد 35 سالہ جانی میاں ، 26 سالہ پی خواجہ محی الدین اور 33 سالہ محمد وحید کو حراست میں لے کر ان کی تفتیش کی جس میں انہوں نے اپنے جرم کا ارتکاب کیا ۔ مسٹر غوث محی الدین نے بتایا کہ مذکورہ گرفتار افراد نے تاریخی سات گنبد میں داخل ہوکر صندل کے درختوں کو کاٹنے کے بعد انہیں آٹو میں منتقل کیا اور مسروقہ صندل کی لکڑی کو اپنے آبائی مقام واقع سگیتم ولیج اندول میں چھپاکر رکھا ۔ انسپکٹر گولکنڈہ مسٹر سید فیاض نے اس سلسلے میں فوری کارروائی کرتے ہوئے مسروقہ لکڑی کو برآمد کیا اور سرقہ میں ملوث افراد کی گرفتاری میں اہم رول اداکیا ۔ پولیس کو اس کیس میں مزید دو سارقین قدوس اور ایک دوسرے سارق کی تلاش ہے ۔

TOPPOPULARRECENT