Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / گنڈی پیٹ میں جلسہ و مشاعرہ

گنڈی پیٹ میں جلسہ و مشاعرہ

حیدرآباد ۔ 14 اگست (پریس نوٹ) قاری فیض صدیقی شریک معتمد ادارہ ادب صادق کے بموجب ادارہ کا جلسہ و مشاعرہ 17 اگست چہارشنبہ کو 12 بجے عثمان ساگر گنڈی پیٹ کے ساحل پر گلشن گنڈی پیٹ منعقد ہوگا۔ اس یادگار مشاعرے میں مسرز صلاح الدین نیر، بصیر افضل، مسرور عابدی، ڈاکٹر فاروق شکیل، ڈاکٹر خواجہ فریدالدین صادق، سردار سلیم، اسلم فرشوری، سمیع اللہ سمیع، یوسف روش، زعیم زمرہ، اطیب اعجاز کے علاوہ دیگر شعراء کلام پیش کریں گے۔ قاضی محمد سراج الدین رضوی مہمان خصوصی ہوں گے۔ نظامت ڈاکٹر صادق کی ہوگی جبکہ قاری فیض صدیقی مہمانوں کا خیرمقدم کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT