گنگا تا کاویری تمام دریاؤں کو مربوط کرنے کی ضرورت

کے ایل راؤ کے یوم پیدائش کو آندھراپردیش ’’انجینئرس ڈے‘‘ منایا جائے گا : چندرابابو

کے ایل راؤ کے یوم پیدائش کو آندھراپردیش ’’انجینئرس ڈے‘‘ منایا جائے گا : چندرابابو
حیدرآباد 15 جولائی (پی ٹی آئی) آندھراپردیش کے چیف منسٹر این چندرابابو نائیڈو نے سیلاب جیسے آفات سماوی کو روکنے اور زراعت میں بہتری کے لئے ملک کی تمام دریاؤں کو ایک دوسرے سے مربوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ چندرابابو نائیڈو نے کہاکہ گنگا سے کاویری تک تمام دریاؤں کو مربوط کرنا نہایت ضروری ہے۔ ماضی میں اٹل بہاری واجپائی کی قیادت میں این ڈی اے حکومت نے دریاؤں کے باہمی ارتباط کے امکانات کا جائزہ لینے کیلئے ایک ٹاسک فورس تشکیل دی تھی لیکن گزشتہ 10 سال کے دوران یو پی اے کی حکمرانی میں اس پر کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی۔ چندرابابو نائیڈو نے کہاکہ ’’اب وزیراعظم نریندر مودی اس ضمن میں کافی دلچسپی رکھتے ہیں اور دریاؤں کو مربوط کرنا ممکن ہوگا‘‘ سرکردہ انجینئر اور سابق مرکزی وزیر آبی وسائل کے ایل راؤ کے 112 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چندرابابو نائیڈو نے یاد دلایا کہ آنجہانی کے ایل نے کئی دہائیوں قبل دریاؤں کو مربوط کرنے کا نظریہ پیش کیا تھا۔ چندرابابو نائیڈو نے کہاکہ ’’کے ایل راؤ کے اس خواب کو پورا کرتے ہوئے ہم اُنھیں حقیقی معنوں میں خراج عقیدت ادا کرسکتے ہیں‘‘۔ کے ایل راؤ کو بصیرت کی حامل شخصیت قرار دیتے ہوئے اُنھوں نے کہاکہ زرعی شعبہ کے فروغ کے لئے وہ آبپاشی کے کئی پراجکٹس تیار کئے تھے۔ چندرابابو نائیڈو نے کہاکہ ڈاکٹر کے ایل راؤ کے یوم پیدائش کو آندھراپردیش میں ’’انجینئرس ڈے‘‘ کے طور پر منایا جائے گا۔ اُنھوں نے کہاکہ کے ایل راؤ اپنے دور میں کئی آبپاشی پراجکٹس کے ایسے حیرت انگیز نقشے تیار کئے تھے اُس وقت ٹیکنالوجی آج کی طرح ترقی یافتہ نہیں تھی۔

TOPPOPULARRECENT