Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / گنگا کی صفائی کیلئے عالمی بینک سے ایک ارب ڈالر کی مدد

گنگا کی صفائی کیلئے عالمی بینک سے ایک ارب ڈالر کی مدد

نئی دہلی، 10اگست (سیاست ڈاٹ کام) گنگا کی جامع صفائی مہم کیلئے عالمی بینک کی جانب سے ایک ارب ڈالر کی مدد دی گئی ہے۔ آبی وسائل ، فروغ دریائیں اور تحفظ گنگا کے وزیر مملکت سنجیو بالیان نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی بینک نے ادارہ جاتی ترقیاتی فنڈ کے ساتھ ہی پانچ گنگا طاس کی ریاستوں، اتراکھنڈ، اترپردیش، جھارکھنڈ، بہار اور مغربی بنگال میں گنگا میں شہروں سے نکلنے والے آلودہ پانی کی صفائی کیلئے ایک ارب امریکی ڈالر کا فنڈ منظور کیا ہے۔اب تک اس رقم میں سے 550.48 کروڑ روپے خرچ کیلئے نکالے جا چکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT