Saturday , November 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / گنگولی اور شاستری میں سرد جنگ

گنگولی اور شاستری میں سرد جنگ

ممبئی۔5 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی اور موجودہ کوچ روی شاستری کے درمیان لفظی جنگ کا آغاز ہوگیا۔روی شاستری نے حال ہی میں ایک بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ ویراٹ کوہلی کی ٹیم تاریخ کی سب سے اچھی ٹیم بن سکتی ہے۔ سورو گنگولی نے ہیڈ کوچ روی شاستری کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ بھول رہے ہیں کہ کس طرح میری کپتانی میں ہم نے 15 سال بعد پاکستان کو ان کی سرزمین پر شکست دی تھی۔ ہم نے انگلینڈ کو بھی سال 2007 میں شکست دی ہے ۔یاد رہے کہ گنگولی کے علاوہ سچن تندولکر اور وی وی ایس لکشمن پر مشتمل کمیٹی جس نے سابق میں کوچ کے عہدہ کے لئے روی شاستری پر انیل کمبلے کو ترجیح دی تھی تب سے ہی ان دونوں افراد میں اختلافات ظاہر ہوتے رہے ہیں۔روی شاستری ، ویراٹ کوہلی کی زیرقیادت ہندوستانی ٹیم کے کوچ بننے کے بعد اس ٹیم کو ماضی کے مقابل میں انتہائی شاندار قرار دیا حالانکہ ماضی میں ہندوستانی ٹیم نے پاکستان کو 2004ء اور انگلینڈ کو 2007ء کی ٹسٹ سیریز میں شکست دی ہے۔

TOPPOPULARRECENT