Saturday , September 22 2018
Home / شہر کی خبریں / گنگی ریڈی کو ماریشس کورٹ نے عدالتی تحویل میں دیدیا

گنگی ریڈی کو ماریشس کورٹ نے عدالتی تحویل میں دیدیا

حیدرآباد 24 فروری (پی ٹی آئی) سرخ صندل کا انٹرنیشنل اسمگلر کے گنگی ریڈی جسے ماریشس میں گرفتار کیا گیا تھا، پورٹ لوئس کورٹ نے اُسے عدالتی تحویل میں دے دیا ہے۔ آندھراپردیش ڈی جی پی جے وی راموڈو نے آج یہ بات بتائی۔ گنگی ریڈی کے خلاف 20 مقدمات میں ناقابل ضمانت وارنٹس ہیں جن کی تعمیل نہیں ہوئی۔ وہ کڑپہ، کرنول اور تروپتی اربن ڈسٹرکٹس میں سرخ صندل کی اسمگلنگ کے جملہ 27 مقدمات میں ملوث ہے۔ ماریشس پولیس اور انٹرپول نے کل اُسے گرفتار کرلیا جبکہ وہ دوبئی فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا۔ اُسے پورٹ لوئس میں واقع جوڈیشیل کورٹ میں پیش کیا گیا جس نے اُسے عدالتی تحویل میں دے دیا۔

TOPPOPULARRECENT