Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / گنیز بک میں ہندوستانی گولڈ شرٹ

گنیز بک میں ہندوستانی گولڈ شرٹ

ناسک ۔ 4 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) یسولا گاؤں میں شرد پوار کی زیر قیادت این سی پی سے وابستہ ایک میونسپل کونسل نے یہ ادعا کیا کہ وہ دنیا کا سب سے ز یادہ قیمتی گولڈ شرٹ رکھتے ہیں جس کے باعث ان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا ہے ۔ اس شرٹ کی مالیت تقریباً 1.3 کروڑ روپئے ہے۔ ناسک سے 70 کیلو میٹر دور واقع لیوولا میونسپل کونسل کے نائب صدر پنکج پاریکھ نے 2014 ء میں اپنی 45 ویں سالگرہ کے موقع پر یہ خصوصی شرٹ تیار کروایا تھا۔ دو سال بعد 4 کیلو وزنی یہ طلائی شرٹ ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہوگیا ہے اور 2 مئی کو انہیں گنیز بک سے ایک سرٹیفکٹ بھی وصول ہوا ہے۔ یہ ہندوستان کیلئے اعزاز ہے یا غریبوں کیساتھ مذاق کیونکہ این سی پی لیڈر جس علاقہ میں رہتے ہیں وہاں پر پانی کی شدید قلت پائی جاتی ہے اور عوام بوند بوند پانی کیلئے ترس رہے ہیں لیکن سیاستداں جھوٹی شان و شوکت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT