Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / گنیش تہوار کے گرام پنچایت سے انتظامات

گنیش تہوار کے گرام پنچایت سے انتظامات

تہوار کو پرامن بنانے سرپنچ راچاملا سدیشور کی اپیل
شمس آباد ۔ /23 اگست (سیاست نیوز) گنیش تہوار سے قبل شمس آباد گرام پنچایت میں اجلاس منعقد کیا گیا جس میں شمس آباد سرپنچ راچاملا سدیشور نے اپنی مخاطبت میں کہا کہ گنیش تہوار کے موقع پر گرام پنچایت کی جانب سے تمام مقامات پر صفائی کے انتظامات کے ساتھ ساتھ اسٹریٹ لائیٹس اور سڑکوں کی مرمت کروائی جائے گی ۔ انہوں نے گنیش منڈپوں کے آرگنائزرس سے اپیل کی کہ وہ تہوار کو پرامن طور پر منعقد کریں جس سے کسی کو بھی کوئی تکلیف نہ پہنچے ۔ شمس آباد گنگا جمنی تہذیب کا گہوارہ ہے ۔ یہاں پر ہندو اور مسلمان ملکر عید و تہوار مناتے ہیں ہر سال رمضان میں ہندو بھائی عیدگاہ پہنچکر مسلمان بھائیوں کو عید کی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور گنیش نمرجن کے موقع پر مسلمان بھائی جلوس میں شرکت کرنے والے تمام کو پانی سربراہ کرتے ہیں اور ان کا استقبال کرتے ہیں ۔ جس سے عید و تہوار کی خوشیوں میں اضافہ ہوجاتا ہے ۔ ہم سب کی بھی ذمہ داری ہے کہ ہم ہماری گنگا جمنی تہذیب کی برقراری میں حصہ لے ۔ اس موقع پر محمد جہانگیر خان کوآپشن ممبرس اسوسی ایشن ضلع صدر ، گیانیشور یادو ایم پی ٹی سی ممبر ، اجئے ، سریدھر یادو ، سریکانت یادو ، وینکٹیش ، نور جہاں ، بھارتی گرام پنچایت ممبرس کے علاوہ گنیش منڈپ آرگنائزرس موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT