Friday , September 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / گنیش جلوس میں متنازعہ گیت پر امتناع

گنیش جلوس میں متنازعہ گیت پر امتناع

کوہیر /25 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مسٹر سائی ایشور گوڑ سرکل انسپکٹر ظہیرآباد پولیس اسٹیشن میں منعقدہ امن کمیٹی کے اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہر عید خوشیوں کا پیغام لاتی ہے ۔ عید و تہوار کی خوشیاں کو بانٹ نہ ہی انسانیت کا اولین فریضہ ہے چند مفاد پرست لوگوں کی وجہ سے پرامن فضاء خراب ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا

کوہیر /25 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مسٹر سائی ایشور گوڑ سرکل انسپکٹر ظہیرآباد پولیس اسٹیشن میں منعقدہ امن کمیٹی کے اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہر عید خوشیوں کا پیغام لاتی ہے ۔ عید و تہوار کی خوشیاں کو بانٹ نہ ہی انسانیت کا اولین فریضہ ہے چند مفاد پرست لوگوں کی وجہ سے پرامن فضاء خراب ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ ہمارے ملک میں ہمہ اقسام کے مذہب کے سامنے والے لوگ زندگی گذر بسر کرتے ہیں ۔ مہم کو چاہئے کہ ایک دوسرے مذہب کا پاس و لحاظ رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ گنیش منڈپوں یا پھر گنیش جلوس کے دوران ڈی جے ساؤنڈ سسٹم کی اجازت ہرگز نہیں رہے گی اور مذہبی متنازعہ گیت ’’بنائیں گے مندر ‘‘ پر امتناع ہے ۔اس گیٹ کو لگنے پر قانونی کارروائی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ گنیش منڈپ کی ایستادگی ہے ۔ قبل پولیس کی اجازت ضروری ہے ۔ اس موقع پر سید معزالدین کوآپشن ممبر ضلع پریشد نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہر منڈل امن و سلامتی کا گہوارہ ہے ۔ یہاں پر ہندو مسلم عیسائی ایک دوسرے کے خوشیوں میں شامل ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندرا شیکھر راؤ نے تلنگانہ کو سنہرے تلنگانہ بنانے کا جو خواب دکھتا ہے اس کیلئے سب کا تعاون ہونا ضروری ہے ۔ محمد شمشیر علی ٹاون صدر کانگریس پارٹی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گنیش جلوس کے دوران شراب پر پابندی لگانا ضروری ہے ۔ ایک شرابی کے وجہ سے سارا ماحول کشیدہ ہوتا ہے ۔ کوہر کی عوام اپنے بھائی چارے کو برقرار رکھتے ہیں ۔ ترجیح دیتے ہیں ۔ محمد عمر احمد ٹی آر ایس قائد نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گنیش جلوس کو رات کے اوقات کے بجائے دن کے اوقات میں کرنا مناسب رہے گا تاکہ سارے لوگ جلوس کا نظارہ کرسکیں ۔اس موقع پر عیسائی طبقہ کے جارج نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کوہیر کی عوام ہمیشہ ایک دوسرے مذہب کا احترام کرتی ہے ۔ اس موقع پر ایس سی سیل جنرل سکریٹری کانگریس پارٹی ٹی سائیلو نے بھی مخاطب کیا ۔ اس موقع پر سب انسپکٹر پولیس مسٹر کے چندر شیکھر محمد کلیم الدین ، محمد محفوظ علی ، محمد اشرف علی کوآپشن ممبر منڈل پریشد کوہیر ، محمد عبدالستار ڈپٹی سرپنچ کوہیر ، مرتضی پٹیل ، ڈاکٹر مجیب الدین ، بسواراج پاٹل ، سینئیر قائد کانگریس پارٹی ، محمد عبدالقدیر منیار پلی سرپنچ ، موگلیا کویلی سرپنچ ، رام داس دیگوال سرپنچ ، محمد فردوس ، وحید الدین ، ویرا ریڈی ، ملنا پٹیل ، محمد ارشد علی ، راملو مدری سرپنچ ، محمد عظمت ، عظیم الدین کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT