Wednesday , September 26 2018
Home / شہر کی خبریں / گنیش چتورتھی تہوار ، زبردستی چندوں کی وصولی کے خلاف انتباہ

گنیش چتورتھی تہوار ، زبردستی چندوں کی وصولی کے خلاف انتباہ

حیدرآباد /8 اگست ( این ایس ایس ) حیدرآباد سٹی پولیس کمشنر ایم مہیندر ریڈی نے 29 اگست سے شروع ہونے والے گنیش تہوار کے ضمن میں مورتیاں بٹھانے اور 8 ستمبر کو ان مورتیوں کے نمرجن یا کسی دوسرے نام یا عنوان پر زبردستی چندے وصول کرنے کے خلاف سخت کارروائی کی وارننگ دی ہے ۔ کمشنر پولیس نے اپنے ایک پریس نوٹ میں کہا کہ عوام کے ایک گوشہ اور چند سماج دشمن عناصر ماضی کی طرح اس سال بھی مذہب یا مذہبی تہوار کے نام پر زبردستی چندے وصول کرنے کی کوشش کرسکتے اور زبردستی چندے وصول کرنے کی صورت میں مختلف طبقات کے درمیان منافرت اور مذہبی مخاصمت پیدا ہوسکتی ہے ۔ جس سے نقص امن کا خدشہ لاحق رہتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT