Wednesday , December 19 2018

گنی سے شادی کے بعد میری زندگی بدل جائے گی : کپل شرما 

ممبئی : مشہور کامیڈین کپل شرما اس سال دسمبر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے ۔ وہ اپنے بچپن کی دوست گنی چھترت سے شادی کرنیو الے ہیں ۔ ممبئی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کپل شرما نے بتایا کہ (ہنستے ہوئے ) میں نے شادی روکنے کی بہت کوشش کی ، لیکن کچھ نہیں ہوا ۔ کپل شرما نے کہا کہ گنی کے ساتھ کرنے میں بہت خوشی ہورہی ہے ، میں جانتا ہوں کہ شادی کے بعد میری زندگی بدل جائے گی ۔

میری زندگی میں ایک نظم و نسق آئے گا۔ گنی میرا بہت اچھا خیال رکھے گی او رمیری ہر قدم پر رہنمائی کرے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ جب ہم باہر ہوتے ہیں تو بہت سارے لوگ ہمارے آس پاس ہوتے ہیں لیکن جب گھر جاتے ہیں تو گھر خالی ہوتا ہے ۔ مسٹر کپل شرما اور گنی کی ملاقات کالج میں ہوئی تھی ۔ان کی یہ ملاقات محبت میں بدل گئی ۔پھر کپل اپنا کیریئر بنانے کیلئے امرتسر سے ممبئی آگئے ۔اس کے بعد ان کی ملاقاتیں کم ہونے لگیں۔ مسٹر شرما نے بتایاکہ ہم دوسرے جوڑوں کی طرح ہم آپس میں زیادہ نہیں مل سکتے تھے ۔ کیونکہ ہمارے گھر والے پرانے خیالات کے لوگ ہیں ۔ کپل شرما نے اپنی معشوقہ گنی کے نام کے اعلان پچھلے سال مارچ میں کیا تھا ۔ تب انہوں نے کہا تھا کہ ہم نے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

لیکن میری مصروفیات کی وجہ سے ہم یہ تاریخ طے نہیں کر پارہے ہیں ۔ میری ماں میری طرف سے بہت پریشان رہتی ہیں۔ مسٹر شرما نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ شادی ہماری زندگی کا اہم ترین حصہ ہے۔ مسٹر شرما نے مزید بتا یا کہ انسان کی زندگی کا دوسرا حصہ ماں باپ کے روپ میں ہوتا ہے۔ میں نے کئی لوگوں کو دیکھا ہے کہ وہ شادی کے بعدبدل جاتے ہیں ۔ او ر وہ چاہتے ہیں کہ وہ جلد سے جلد گھر جائیں تا کہ اپنی بیوی او ربچوں کے ساتھ وقت بتائیں ۔ مسٹر شرما نے مجھے ا س طرح کا تجربہ کرنا چاہتا ہوں ۔ مسٹر شرما نے کہا کہ شادی میری زندگی میں خوشیوں کی سوغات لائے گی ۔

TOPPOPULARRECENT