Sunday , September 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / گنے کے کسانوں کا احتجاجی دھرنا

گنے کے کسانوں کا احتجاجی دھرنا

کتھلاپور ۔ 5 ۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گنے کے بقایاجات کی ادائیگی میں کسانوں کے ساتھ سوتیلا سلوک کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے بروز پیر ابراہیم پٹنم منڈل کے نظام دکن فیاکٹری آفس کے روبرو کسانوں نے دھرنا منظم کیا ۔ اس ضمن میں ڈپو آفیسر انجیا فلڈ مین منوہر گوڑ کو آفس میں بند کردیا گیا اس موقع پر گنا کسان سنگم کے نائب صدر اے پاونتا نے با

کتھلاپور ۔ 5 ۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گنے کے بقایاجات کی ادائیگی میں کسانوں کے ساتھ سوتیلا سلوک کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے بروز پیر ابراہیم پٹنم منڈل کے نظام دکن فیاکٹری آفس کے روبرو کسانوں نے دھرنا منظم کیا ۔ اس ضمن میں ڈپو آفیسر انجیا فلڈ مین منوہر گوڑ کو آفس میں بند کردیا گیا اس موقع پر گنا کسان سنگم کے نائب صدر اے پاونتا نے بات کرتے ہوئے گنے کے بقایا جات کے بل جو 33 کروڑ ہیں ان میں صرف 2 کروڑ کی اجرائی پر افسوس کا اظہار کیا اس کے علاوہ ملاپور منڈل کے صرف تین گاؤں کے کسانوں کو بل ادا کئے گئے انہوں نے حکومت سے تمام گاؤں کے گنے کے کسانوں کو مساوی بل ادا کرنے کا مطالبہ کیا ۔ دھرنے کی اطلاع ملتے ہی فیکٹری سی ای او سباراجو نے فون پر کسانوں سے بات چیت کی اور تین دن کے اندر کسانوں کو بینک میں رقم جمع کرنے کا تیقن دیا ۔ جس پر کسانوں نے اپنا دھرنا ختم کیا ۔ اس پروگرام میں نائب سرپنچ اشوک ریڈی ، رویندر ریڈی نے حصہ لیا ۔

TOPPOPULARRECENT