Wednesday , December 19 2018

گن قوانین میں اصلاحات کو ٹرمپ کی حمایت

پام بیچ فلوریڈا، 20 فروری ( سیاست ڈاٹ کام ) کسی کو بندوق رکھنے کی اجازت دینے سے پہلے اس کے پس منظر کی بہتر طریقے سے جانچ پڑتال کرنا ضروری ہو گیا ہے اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اس کی حمایت کی ہے ۔یہ معلومات وائٹ ہاؤس نے دی۔ٹرمپ نے ریپبلکن سینیٹر جان کارننگ سے اس پر بات کی ہے ۔ بل میں کسی کو بندوق خریدنے کی اجازت دینے سے پہلے تحقیقات کے عمل کو بہتر بنانے کی تجویز پیش کی گئی ہے ۔اس معاملہ میں تازہ ترین پیش رفت فلوریڈا کے ایک اسکول میں بدھ کو فائرنگ کے بعد ہوئی ہے ۔ واقعہ کا مشتبہ نکولس کروز ا سکول کا سابق طالب علم تھا اور اس نے گزشتہ سال سات رائفلیں خریدی تھیں، جبکہ 2016 میں فلوریڈا مینٹل ہیلتھ ورکرز ان کی ذہنی صحت کی جانچ پڑتال کر رہے تھے ۔وائٹ ہاؤس پریس سکریٹری سارہ سینڈرز نے صدر ٹرمپ کے موقف پر کہا’اب بحث چل رہی ہے اور اصلاحات پر غور وخوض ہو رہا ہے ۔ صدر ‘فیڈرل بیک گراؤنڈچیک سسٹم’ کو بہتر بنانے کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں’۔

TOPPOPULARRECENT