Saturday , November 25 2017
Home / دنیا / گوئٹے مالاشیلٹر آگ میں 35 ہلاکتوں کے بعد صدر کے استعفیٰ کا مطالبہ

گوئٹے مالاشیلٹر آگ میں 35 ہلاکتوں کے بعد صدر کے استعفیٰ کا مطالبہ

گوئٹے مالا سٹی ۔ 10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) گوئٹے مالا کمسن نوجوانوں کے ایک شیلٹر میں آتشزدگی اور کم و بیش 35 لڑکیوں کے ہلاک ہوجانے کے دلسوز واقعہ کا سخت نوٹ لیتے ہوئے صدر گوئٹے مالا نے عزم کیا ہیکہ وہ ملک کے شیلٹر نظام کو ازسرنو درست کریںگ ے جبکہ دوسری  طرف مہلوک لڑکیوں کی نعشیں ورثاء کے حوالے کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ مذکورہ شیلٹر میں کم و بیش 800 لڑکے اور لڑکیوں کو رکھا گیا تھا جو اپنی نوجوانی میں قدم رکھ رہے ہیں۔ گوئٹے مالا میں سرکاری نگرانی میں چلائے جارہے ایسے کئی شیلٹرس ہیں جہاں پر رہنے و الے بچوں اور بچیوں کی جملہ تعداد 1500 ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب اس نظام کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ صدر موصوف کے تیقن دینے کے باوجود سینکڑوں افراد نے احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے صدر کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT