Saturday , November 25 2017
Home / دنیا / گوئٹے مالا جیل میں قیدیوں کی جھڑپ ، 6 ہلاک

گوئٹے مالا جیل میں قیدیوں کی جھڑپ ، 6 ہلاک

گوئٹے مالاسٹی۔ 30 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) گوئٹے مالا جیل کے عہدیداروں نے آج بتایا کہ جیل میں زیادہ قیدی ہیں جس کی وجہ سے ان لوگوں میں اکثر و بیشتر جھڑپیں بھی ہوتی رہتی ہیں۔ کل پیش آئے ایسے ہی ایک واقعہ میں 6 قیدی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ دریں اثناء نائب وزیر داخلہ ایلمر سوسا نے کہا کہ اتوار کو پیش آئے اس واقعہ کے بعد پولیس اور فوج کو طلب کرلیا گیا تھا جنہوں نے حالات پر قابو پالیا۔ دوسری طرف پریزن سسٹم کے ترجمان روڈی اسکوائیل نے بتایا کہ 6 قیدیوں کی موت کی توثیق کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیل میں صرف 600 قیدیوں کی گنجائش ہے لیکن وہاں اس وقت 3,092 قیدی ہیں جو گنجائش سے پانچ گنا زائد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مارا 18 اور مارا سلوائروچا گینگس سے تعلق رکھنے والے قیدیوں اور ایسے دیگر قیدی جن کا کسی گینگ سے کوئی تعلق نہیں ،کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

TOPPOPULARRECENT