Tuesday , October 16 2018
Home / دنیا / گوئٹے مالا کی ایک بدنصیب خاتون

گوئٹے مالا کی ایک بدنصیب خاتون

خاندان کے 50 افراد آتش فشاں نے نگل لیے
سان میگیؤل لوس لوٹس ۔ 11 جون (سیاست ڈاٹ کام) گوئٹے مالا میں گزشتہ ہفتے آتش فشاں پھٹنے سے جہاں کئی جانیں ضائع ہوئیں، وہیں ایک بد نصیب خاتون ایسی بھی ہیں، جن کے خاندان کے 50 افراد اس آتش فشاں نے نگل لیے۔ رائٹرز کے مطابق جس وقت فیوگو نامی یہ آتش فشاں پھٹا، پھل فروش ایوفیمیا گارسیا (Eufemia Garcia) مارکیٹ گئی ہوئی تھیں، یہی وجہ ہے کہ وہ بچ گئیں۔اس آتش فشاں میں گارسیا کی والدہ، بہن بھائی، بچے، پوتے، پوتیاں اور خاندان کے دیگر لوگوں سمیت 50 افراد لاپتہ ہوگئے، جن کی لاشوں کی تلاش میں وہ پھر رہی ہیں۔گارسیا کے آنسو ہیں کہ تھمنے کا نام نہیں لیتے اور انہیں اب بھی امید ہے کہ ان کے پیارے زندہ ہیں ۔شیلٹر میں مقیم 48 سالہ گارسیا روزانہ کدال اور بیلچہ لے کر ڈینجر زون کی طرف نکل پڑتی ہیں، جہاں رضاکار اور دیگر خاندان راکھ کو کھود کر نیچے گھروں تک پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ اتوار کو فیوگو آتش فشاں پھٹنے سے کم از کم 110 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس آتش فشاں سے نکلنے والا لاوا، راکھ اور دھواں اس قدر شدید تھا کہ قیاس کیا جارہا ہے کہ 200 سے زائد افراد لاوے تلے دفن ہوچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT