Friday , December 15 2017
Home / دنیا / گوئیڈلوپ میں سمندری طوفان ، ماریہ سے ایک ہلاک، دو لاپتہ

گوئیڈلوپ میں سمندری طوفان ، ماریہ سے ایک ہلاک، دو لاپتہ

پوائنٹ اے پیٹر ۔ /19 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم ایک شخص ہلاک اور دیگر دو لاپتہ ہوگئے جبکہ گوئیڈلوپ میں سمندری طوفان ماریہ نے تباہی مچائی ۔ یہ مشرقی کیریبین میں آنے والے زبردست طوفان سے پہلی ہلاکت ہے جس کی توثیق ہوگئی ہے ۔ یہ شخص گرتے ہوئے درخت کی زد میں آکر ہلاک ہوا جبکہ دیسی ریڈ کے ساحل پر بحری جہاز غرق ہونے سے مزید دو افراد لاپتہ ہوگئے ۔ مہلوک شخص نے حکومت کی جانب سے ایک بیان میں اپنے گھروں تک محدود رہنے کے حکم کی خلاف ورزی کی تھی ۔ دارالحکومت بیس ایئر کے اطراف کے ساحلی علاقے زیرآب آگئے ۔ تمام جزیروں کے درمیان منتقلی کا نظام گرنے والے درختوں یا شاخوں کی وجہ سے معطل ہوگیا ۔

TOPPOPULARRECENT