Wednesday , November 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / گواسکر اور منجریکر حادثے میں محفوظ

گواسکر اور منجریکر حادثے میں محفوظ

لکھنو۔7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پہلی مرتبہ کسی بین الاقوامی میچ کی میزبانی کرنے والے لکھنو کے اٹل اکانا اسٹیڈیم میں کمنٹری باکس میں ایک بڑا حادثہ ٹل گیا ۔ کمنٹری باکس کے دروازے کا شیشہ میچ شروع ہونے سے پانچ منٹ پہلے اچانک ٹوٹ گیا۔ اس دوران کرکٹر سے کمنٹیٹر بنے سنیل گواسکر اور سنجے منجریکر اس کی زد میں آنے سے بال بال بچ گئے۔ میڈیا سنٹر کے نزد واقع کمنٹری باکس میں زور دار دھماکہ کی آواز سن کر میڈیا اہلکار وہاں پہنچے تو دیکھا کہ دروازے کا شیشہ ٹوٹا پڑا ہے۔ گواسکر اور منجریکر دورکھڑے تھے اور اس حادثہ میں گواسکر اور منجریکر کو کسی قسم کی چوٹ نہیں آئی۔ منجریکر نے کہا کہ شیشہ کا دروازہ تاش کے پتوں کی طرح بکھر گیا ، لیکن کسی کو چوٹ نہیں آئی۔ سبھی محفوظ ہیں۔

روہت شرما کے دو اہم ریکارڈز
لکھنو۔7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتانروہت شرما نے ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں کیریئر کی چوتھی سنچری بنا کر کالن منرو کی تین سنچریوں کا ریکارڈ توڑا اور ہندوستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ بھی بنا ڈالا اور اپنے مستقل کپتان ویراٹ کوہلی سے آگے نکل گئے۔

TOPPOPULARRECENT