Tuesday , January 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / گواسکر کار حادثہ میں بال بال بچ گئے

گواسکر کار حادثہ میں بال بال بچ گئے

لندن ۔ 12 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر خوش قسمت ثابت ہوئے جیسا کہ وہ ایک کار حادثہ میں بال بال بچ گئے۔ یہ واقعہ اتوار کو پیش آیا جب وہ ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھے ٹسٹ کے مکمل ہونے کے بعد مانچسٹر سے لندن کا سفر کررہے تھے۔ میڈیا رپورٹ کے بموجب گواسکر جوکہ اسکائی اسپورٹس کی کامنٹری ٹیم کے رکن

لندن ۔ 12 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر خوش قسمت ثابت ہوئے جیسا کہ وہ ایک کار حادثہ میں بال بال بچ گئے۔ یہ واقعہ اتوار کو پیش آیا جب وہ ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھے ٹسٹ کے مکمل ہونے کے بعد مانچسٹر سے لندن کا سفر کررہے تھے۔ میڈیا رپورٹ کے بموجب گواسکر جوکہ اسکائی اسپورٹس کی کامنٹری ٹیم کے رکن ہیں، وہ اپنے ساتھی کامنٹریٹرس مارک نیکولاس اور قریبی دوست چندریش پٹیل کے ساتھ جاکوار گاڑی میں سفر کررہے تھے جو حادثہ کا شکار ہوگئی۔ اس موقع پر ہندوستانی ٹیم کے سابق اوپنر پچھلی نشست پر بائیں جانب بیٹھے ہوئے تھے جبکہ ان کے ساتھ نکولاس بھی موجود تھے

اور یہ گاڑی مخالف سمت سے آنے والی کار سے ٹکرا گئی۔ گواسکر کے ڈرائیور نے موقع پر تیزی سے ردعمل نہیں کیا کیونکہ گیلی سڑک پر گاڑی جلد قابو میں نہیں آئی اور اس نے دوسری گاڑی کو ٹکر مار دی۔ گواسکر نے حادثہ کے بعد میڈیا نمائندوں سے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ ڈرائیور کو میں نے حالانکہ انتباہ دیا تھاکہ بارش کی وجہ سے موسم سفر کیلئے بہتر نہیں ہے لہٰذا وہ رفتار کو کم کریں لیکن اس نے میری بات نہیں مانی اور گاڑی کافی تیز رفتار سے منزل کی طرف جارہی تھی۔ حادثہ کے وقت گواسکر اخبار بینی میں مصروف تھے جبکہ ان کے دیگر ساتھی محوخواب تھے۔ حادثہ میں گاڑی بری طرح متاثر ہوئی ہے تاہم اس میں سوار افراد کرشماتی طور پر محفوظ رہے۔ گواسکر اس حادثہ کے دو گھنٹے بعد لندن پہنچ گئے اور اب وہ 15 اگست کو شروع ہونے والے آخری ٹسٹ میں کامنٹری کی تیاری میں مصروف ہیں۔

TOPPOPULARRECENT