Saturday , November 17 2018
Home / کھیل کی خبریں / گواسکر کا ناگن ڈانس کے ساتھ کامیابی کا جشن

گواسکر کا ناگن ڈانس کے ساتھ کامیابی کا جشن

کولمبو۔19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کی زمین پر منعقد ندھاس ٹرافی کو جس بات کے لئے سب سے زیادہ یاد کیا جائے گا اس میں دنیش کارتک کے آخری گیند پر چھکے کے علاوہ ناگن ڈانس ہے اور ہندوستانی سابق کپتان اور موجودہ کمنٹیٹر سنیل گواسکر نے بھی ہندستان کی کامیابی کا جشن اسی انداز میں منایا۔بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم سری لنکا کو آخری میچ میں شکست دے کر جب فائنل میں داخل ہوئی تو اپنی کامیابی کا جشن ناگن ڈانس کر کے ہی منایا تھا۔ ٹیم کو میدان پر اپنے اس رویے کے لیے کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن جب خطابی مقابلے میں ہندستان نے بنگلہ دیش کو آخری گیند پر سانس روک دینے والے دلچسپ میچ میں چار وکٹوں سے شکست دی تو ہندوستان نے اسے عام جیت کی طرح لیا لیکن کمنٹری باکس میں بیٹھے گواسکر اپنے جذبات کا کھل کر اظہار کرنے سے نہیں چوکے ۔ہندستان جب بنگلہ دیشی ٹیم کے نشانہ کا تعاقب کر رہا تھا تو10 ویں اوور میں روہت شرما کی باؤنڈری سے پریشان مخالف ٹیم کے بولروں کو دیکھ کر کمنٹری باکس میں بیٹھے گواسکر سیٹ سے اٹھ کھڑے ہوئے اور ناگن ڈانس کرنے لگے ۔آسمانی رنگ کی قمیض پہنے گواسکر نے ناگن کی طرح ہاتھ اوپر اٹھا کر مشہور ناگن ڈانس کے ایکشن کو دہرایا تو باکس میں بیٹھے باقی کمنٹیٹر بھی ہنسنے لگے ۔سابق کپتان نے حالانکہ کافی مضحکہ خیز انداز میں ہی یہ ناگن ڈانس کیا لیکن میچ جیتتے ہوئے ہار بیٹھی بنگلہ دیشی ٹیم کے شائقین کو یہ پسند نہیں آیا اور سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ پر ان کی کافی تنقید بھی ہوئی۔ہندستان کے ساتھ لنکا شائقین نے اس کا جم کر لطف ضرور اٹھایا جنہوں نے ہندوستانی ٹیم کی حمایت کی اور اسٹیڈیم میں ناگن ڈانس کر بنگلہ دیشی ٹیم کی کافی تنقید بھی کی۔

TOPPOPULARRECENT