Saturday , November 18 2017
Home / دنیا / گوانتانامو جیل سے مزید 15 قیدی یو اے ای منتقل

گوانتانامو جیل سے مزید 15 قیدی یو اے ای منتقل

پورٹ ۔ اویپرنس (ہائیتی) ۔ 16اگست (سیاست ڈاٹ کام) پنٹاگون کے ایک اہم اعلان کے مطابق امریکی صدر بارک اوباما کے دورصدارت میں اب تک بدنام زمانہ گوانتانامو جیل سے ایک ساتھ 15 قیدیوں کو یو اے ای منتقل کرنے کا پہلا واقعہ رونما ہوا ہے۔ 12 یمنی شہریوں اور تین افغان شہریوں (قیدیوں) کو یو اے ای منتقل کرنے کا واقعہ ایک ایسے وقت رونما ہوا ہے جب امریکی صدر بارک اوباما کیوبا میں واقع اس جیل سے قیدیوں کی تعداد کو کم کرنا چاہتے ہیں تاکہ جیل کو مستقل طور پر بند کردیا جائے۔ پنٹاگون کے مطابق گوانتانامو جیل میں اب صرف 61 قیدی باقی رہ گئے ہیں۔ اس جیل کو جنوری 2002ء میں اس وقت کھولا گیا تھا جب القاعدہ اور طالبان دہشت گردی اپنے عروج پر تھی اور ایسے افراد کو جن کے بارے میں یہ شبہ ہوکہ ان کا رابطہ القاعدہ یا طالبان سے ہے، انہیںگوانتانامو جیل میں رکھا جانے لگا تھا۔ قیدیوں کا تازہ ترین گروپ جسے رہائی ملی ہے، اس کی بدقسمتی یہ رہی کہ انہیں بغیر الزام عائد کئے اور بغیر مقدمہ چلائے جیل کی صعوبتیں جھیلنا پڑیں جن میں سے کچھ بدقسمت ایسے تھے جنہیں 14 سال کی طویل مدت جیل میں گذارنی پڑی۔

TOPPOPULARRECENT