Monday , June 25 2018
Home / دنیا / گوانتانامو کے قیدیوں کو پناہ دینا انسانیت : یوروگوائے

گوانتانامو کے قیدیوں کو پناہ دینا انسانیت : یوروگوائے

مونٹے ویڈیو، 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) لاطینی امریکی ملک یوروگوائے نے امریکی جیل خانے گوانتانامو کے چند قیدی لینے پر رضامندی کا اظہار کر دیا ہے۔ یوروگوائے کے صدر خوصے مخیکا نے گوانتاناموکے قیدیوں کو اپنے ملک میں پناہ دینے کو انسانی حقوق کا معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک ان قیدیوں کو پناہ ضرور دے گا۔ تاہم انہوں نے ان قیدیوں کی ق

مونٹے ویڈیو، 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) لاطینی امریکی ملک یوروگوائے نے امریکی جیل خانے گوانتانامو کے چند قیدی لینے پر رضامندی کا اظہار کر دیا ہے۔ یوروگوائے کے صدر خوصے مخیکا نے گوانتاناموکے قیدیوں کو اپنے ملک میں پناہ دینے کو انسانی حقوق کا معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک ان قیدیوں کو پناہ ضرور دے گا۔ تاہم انہوں نے ان قیدیوں کی قومیت بتانے سے گریز کیا ہے۔ لاطینی امریکا میں یوروگوائے اِس جیل کے قیدی لینے والا پہلا ملک ہوگا۔ گوانتانامو بے کی جیل کو 9/11 کے دہشت گردانہ واقعات کے بعد سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بْش کے دور میں قائم کیا گیا تھا۔ موجودہ امریکی صدر اوباما نے پانچ سال قبل اقتدار سنبھالتے ہوئے اس جیل کو بند کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن ابھی تک ایسا نہیں ہو سکا ہے۔

TOPPOPULARRECENT