Friday , November 24 2017
Home / دنیا / گوانتانامو کے 6 قیدیوں کا استقبال غلط ثابت ہوا

گوانتانامو کے 6 قیدیوں کا استقبال غلط ثابت ہوا

دنیا کے ٹھکرائے ہوئے افراد کو مہمان بنایا تھا ، سابق صدر یوراگوائے کا اعتراف
مونٹی ویڈیو۔ 6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) یوراگوائے کے سابق صدر اور سینیٹ کے موجودہ رکن خوسے موخیکا، جن کو ہم نے “دنیا کے غریب ترین صدر” کے خطاب سے جانا تھا۔ انہوں نے 15 ماہ قبل گوانتانامو سے رہائی پانے والے 6 عرب قیدیوں کو اپنے ملک (یوراگوائے) آنے کی اجازت دینے پر سخت ندامت اور شرمندگی کا اظہار کیا ہے۔ خوسے نے اس ندامت کی وجہ “سابق قیدیوں کے برے سلوک” کو قرار دیا۔خوسے موخیکا کے بیان سے مارچ 2015 میں یوراگوائے کے اس فیصلے کی وجہ کا بھی انکشاف ہوگیا جس کے تحت اس نے بدنام زمانہ جیل کے مزید قیدیوں کو خوش آمدید کہنے سے انکار کردیا تھا اور وزیر خارجہ روڈولفو نین کا کہنا تھا کہ “گوانتانامو سے مزید قیدی ہر گز نہیں آئیں گے، یہ حتمی فیصلہ ہے” لیکن امریکی صدر باراک اوباما کی درخواست پر 6 عرب قیدیوں کا استقبال کرنے کے صرف 3 ماہ بعد ہی سامنے آگیا۔

TOPPOPULARRECENT