گوانتا نامو قیدیوں کی رہائی کیلئے حکومتی دباؤ ناقابل قبول

واشنگٹن ۔ 5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر بارک اوباما کی جانب سے وزیر دفاع نامزد کئے جانے والے نائب وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے کہا ہیکہ وہ عہدہ ملنے کے بعد گوانتاناموبے جیل کے قیدیوں کی رہائی یا ان کی منتقلی کیلئے امریکی حکومت کا دباؤ قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ وہ یوکرین کو باغیوں سے لڑنے کیلئے حکومت کی جانب سے ہتھیار فراہم

واشنگٹن ۔ 5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر بارک اوباما کی جانب سے وزیر دفاع نامزد کئے جانے والے نائب وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے کہا ہیکہ وہ عہدہ ملنے کے بعد گوانتاناموبے جیل کے قیدیوں کی رہائی یا ان کی منتقلی کیلئے امریکی حکومت کا دباؤ قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ وہ یوکرین کو باغیوں سے لڑنے کیلئے حکومت کی جانب سے ہتھیار فراہم کرنے کے اقدام کی حمایت کریں گے اور امریکی فوج میں جنسی حملوں کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کرینگے، ایشٹن کارٹر نے کہاکہ امریکی معاشرے کی طرح فوج میں بھی جنسی حملوں کا مسئلہ بدستور موجود ہے۔

TOPPOPULARRECENT