Friday , November 17 2017
Home / ہندوستان / گوا قائد اپوزیشن کے خلاف غیر محسوب اثاثے جات کا مقدمہ

گوا قائد اپوزیشن کے خلاف غیر محسوب اثاثے جات کا مقدمہ

پاناجی ۔ 16 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : گوا اسمبلی میں قائد اپوزیشن چندرکانت کاولیکر اور ان کی اہلیہ کے خلاف اینٹی کرپشن بیورو نے مبینہ طور پر غیر محسوب اثاثہ جات کا مقدمہ درج کیا ہے ۔ کانگریس نے اسے سیاسی محرکات پر مبنی قرار دیا ۔ اے سی بی نے غیر محسوب اثاثوں کی قدر 4.78 کروڑ روپئے بتائی ہے جو 5.50 کروڑ روپئے کی اس رقم کے علاوہ ہے جس کی صراحت نہیں کی گئی ۔
اس مقدمہ کی 2012 سے تحقیقات جاری ہیں اور آج کانگریس لیڈر کے علاوہ اہلیہ ساوتری کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ۔۔

 

Top Stories

TOPPOPULARRECENT