Saturday , December 16 2017
Home / سیاسیات / گوا میں بی جے پی حکومت کی وعدہ خلافی،آر ایس ایس لیڈر کی تنقید

گوا میں بی جے پی حکومت کی وعدہ خلافی،آر ایس ایس لیڈر کی تنقید

پناجی ۔ 25 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آر ایس ایس گوا یونٹ کے سربراہ سبھا ویلنگکر نے بی جے پی کی زیر قیادت حکومت کی تعلیمی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔ شمالی گوا میں بھارتیہ بھاشا سرکھشا منچ کے زیر اہتمام منعقدہ اجتماع کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابات کے دوران ان لوگوں (بی جے پی) کو اپنی دہلیز پر آنے نہ دیں جنہوں نے عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچارہے ہیں کیونکہ علاقائی زبانوں کو ذریعہ تعلیم بنانے کا وعدہ کرنے پر سال 2012 ء میں ان ہیں برسر اقتدار لایا گیا تھا ۔ بی بی ایس ایم کے اسکولوں میں علاقائی زبانوں کو ذرائع تعلیم (میڈیم آف انسٹرکشن) بنانے کے حق میں ہے ۔ ا پنی ریاست گیر مہم کا چیف منسٹر لک شمی کانت پاریسکر کے اسمبلی حلقہ منڈریم سے شروع کردی ہے۔ مسٹر ویلنگکر نے بتایا کہ بی جے پی کی زیر قیادت ریاستی حکومت نے کونکنی اور مراہٹی زبان میں تعلیم دینے پر اسکولوں کو 12 مختلف ترغیبات دینے کا وعدہ کیا ہے لیکن 4 سال مکمل ہونے کے باوجود اس وعدہ کو روبعمل نہیں لایا گیا ۔ حتی کہ ان ترغیبات کیلئے ایک پیسہ بھی مختص نہیں کیا گیا جو کہ مگرمچھ کے آنسوؤں کے مترادف ہے چونکہ گوا کے عوام احتجاج کیلئے سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور اب ہم جھوٹ کو مزید برداشت نہیں کریں گے اور ریاست میں اقتدار کے زوال کیلئے بی جے پی قائدین ہی ذمہ دار ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT