Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / گوا میں بی جے پی کے مزید 7 امیدواروں کا اعلان

گوا میں بی جے پی کے مزید 7 امیدواروں کا اعلان

پناجی۔16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بھارتیہ جنتا پارٹی نے آج گوا اسمبلی انتخابات کے لیے مزید 7 امیدواروں کا اعلان کیا ہے اس طرح 40 رکنی ایوان کے لیے اب تک 26 امیدواروں کو قطعیت دے دی گئی ہے۔ سنٹرل الیکشن کمیٹی کی جاری کردہ فہرست میں 2 ارکان اسمبلی جی رمیش تواڈکر (کاناکونہ) اور اننت شیٹ (مایم) کو پارٹی ٹکٹ سے محروم کردیا گیا ہے۔ ایک مقامی کانگریس لیڈر پروین زانٹ جنہوں نے حال ہی میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی ہے، حلقہ اسمبلی مایم سے مقابلہ کریں گے جبکہ سابق رکن اسمبلی وجئے پاٹی کوھٹ، حلقہ کانا کونہ سے مقابلہ کریں گے۔ پارٹی ٹکٹ سے محروم کردینے پر دلبرداشتہ تواڈکر نے جو کہ لکشمی کانت پاریکر کی زیر قیادت حکومت میں وزیر تھے کابینہ قانون ساز اسمبلی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
قبل ازیں بی جے پی نے گزشتہ ہفتہ 29 امیدواروں کا اعلان کیا تھا جبکہ گوا میں 4 فبروری کو اسمبلی انتخابات منعقد ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT