Monday , November 20 2017
Home / سیاسیات / گوا میں رکن اسمبلی کی ضمانت منظور، نابالغ لڑکی کو جنسی غلام بنانے کا الزام

گوا میں رکن اسمبلی کی ضمانت منظور، نابالغ لڑکی کو جنسی غلام بنانے کا الزام

پناجی ۔ 18 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام): ایک نابالغ لڑکی کو خریدنے اور عصمت ریزی کرنے کے الزام میں گرفتاری کے 15 یوم بعد گوا کے رکن اسمبلی ائناسیو منوسیریٹ کو آج مقامی عدالت نے ضمانت پر رہا کردیا جس کے بعد رکن اسمبلی نے کہا کہ مناسب وقت پر ان لوگوں کو بے نقاب کریں گے جنہوں نے انہیں جھوٹے کیس میں پھنسایا ۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پرمود کامت نے ملزم رکن اسمبلی کے ساتھ متاثرہ لڑکی کی والدہ اور دوسری خاتون روسی فیروس کی بھی ضمانت منظور کرلی ہے ، جنہیں یہ لڑکی 50 لاکھ روپئے میں رکن اسمبلی کو فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا ۔ اپنی ضمانت منظور کئے جانے کے بعد منوسیریٹ نے میڈیا سے کہا کہ سب سے پہلے میں الزامات بری ہونا چاہتا ہوں اس کے بعد مناسب وقت پر سازشی عناصر کو بے نقاب کروں گا جنہوں نے جھوٹے کیس میں پھنسایا ہے ۔ اس موقع پر عدالت کے باہر رکن اسمبلی کے سینکڑوں حامی اکھٹا ہوگئے ۔ حلقہ سینٹ کروز کے رکن اسمبلی کو عدالت نے ہدایت دی کہ ایک لاکھ روپئے کی زر ضمانت اور شخصی مچلکہ پیش کریں اور آئندہ ایک ہفتہ بعد کرائم برانچ کے روبرو حاضری دیں ۔ رکن اسمبلی کو گذشتہ سال کانگریس سے معطل کردیا گیا ۔ جنہیں ایک 16 سالہ لڑکی کو خرید کر اپنی ہوس کا نشانہ بنانے پر 5 مئی کو گرفتار کرلیا گے

TOPPOPULARRECENT