گوا میں طاقت کی آزمائش کا کانگر یسی مطالبہ ،اس کی مایوسی کا اظہار :نرملا سیتارامن

NEW DELHI, SEP 18 (UNI):- Defence Minister Nirmala Sitharaman at an interactive session organised by Indian Women's Press Corps,in New Delhi on Tuesday. UNI PHOTO-MLC5U

نئی دہلی ۔ /18 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر دفاع نرملا سیتارامن نے آج کہا کہ گوا میں طاقت کی آزمائش کے کانگریس کے مطالبہ سے اس کی مایوسی کا اظہار ہوتا ہے ۔ جبکہ پاناجی سے موصولہ اطلاع کے بموجب گوا کے کانگریسی ارکان اسمبلی کی ایک ملاقات گورنر مردولا سنہا سے ہوئی اور انہوں نے مطالبہ کیا کہ بی جے پی زیرقیادت حکومت کو ایوان اسمبلی میں اپنی اکثریت ثابت کرنے کی ہدایت دی جائے ۔ چیف منسٹر منوہر پاریکر نے جو دہلی کے ایمس میں شریک ہیں کہا کہ ان کی بیماری سے اپوزیشن کانگریس فائدے اٹھارہی ہے اور اس نے اکثریت ثابت کرنے کی ہدایت دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ قائد اپوزیشن چندرکانت کاولیکر کی زیرقیادت کانگر یسی ارکان اسمبلی نے گورنر سے مطالبہ کیا کہ وہ طاقت کی آزمائش کیلئے گوا اسمبلی کا ایک روزہ خصوصی اجلاس طلب کریں ۔ کاولیکر نے کہا کہ گورنر نے انہیں تیقن دیا ہے کہ تین یا چار دن میں وہ اس تنازعہ کی یکسوئی کردیں گے ۔ ملاقات کے دوران کانگریس ارکان اسمبلی نے ادعا کیا کہ پاریکر زیرقیادت مخلوط اتحاد کی حکومت 40 رکنی اسمبلی میں اکثریت سے محروم ہوگئی ہے اور کانگریس کے پاس حکومت تشکیل دینے کیلئے درکار اکثریت موجود ہے ۔

TOPPOPULARRECENT