Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / گوا میں منشیات دینے کے بعد لڑکی کی عصمت ریزی

گوا میں منشیات دینے کے بعد لڑکی کی عصمت ریزی

پناجی ۔ 7 ۔ اکٹوبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : مہاراشٹرا کے ضلع رائے گڑھ کی متوطن ایک 20 سالہ لڑکی کی شمالی گوا کے موضع انجونا کے قریب ایک شناسا نے نشہ اور ادویات پلانے کے بعد عصمت ریزی کردی ۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ ہفتہ کی شب پیش آیا اور متاثرہ لڑکی گوا میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل میں تشویشناک حالت میں زیر علاج ہے ۔ شبہ ہے کہ اس لڑکی کو حد سے زیادہ منشیات دیدی گئی تھی ۔ یہ واقعہ منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے ایک 30 سالہ نوجوان شمیم محمد اور ایک ڈرگ سپلائر تکارام ساؤلو کو گرفتار کرلیا ۔ انجونا پولیس سب انسپکٹر مسٹر وجئے کانت کاویلکر نے بتایا کہ محمد شمیم نے اس لڑکی کو منشیات دینے کے بعد عصمت ریزی کردی وہ متاثرہ لڑکی کے دوست کے ساتھ ایک گیسٹ ہاوز میں قیام پذیر تھی ۔

TOPPOPULARRECENT