Friday , September 21 2018
Home / ہندوستان / گوا میں پرومود متالک کے دورہ کیلئے اجازت کی طلبی

گوا میں پرومود متالک کے دورہ کیلئے اجازت کی طلبی

پناجی ۔ 21 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : دائیں بازو کی انتہا پسند تنظیم شری رام سینا کے صدر پرمودمتالک جن کے گوا میں داخلہ پر پابندی ہے ۔ ریاستی انتظامیہ سے فروری میں ریاست کے 10 روزہ دورہ کی اجازت طلب کی ہے ۔ متنازعہ بیانات دینے کے لیے مشہور پرمودمتالک کو نقص امن کے اندیشہ سے ریاستی حکومت نے گوا میں ان کے داخلہ پر پابندی عائد کردی ہے ۔ تاز

پناجی ۔ 21 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : دائیں بازو کی انتہا پسند تنظیم شری رام سینا کے صدر پرمودمتالک جن کے گوا میں داخلہ پر پابندی ہے ۔ ریاستی انتظامیہ سے فروری میں ریاست کے 10 روزہ دورہ کی اجازت طلب کی ہے ۔ متنازعہ بیانات دینے کے لیے مشہور پرمودمتالک کو نقص امن کے اندیشہ سے ریاستی حکومت نے گوا میں ان کے داخلہ پر پابندی عائد کردی ہے ۔ تازہ امتناع گذشتہ ہفتہ 60 دن کے لیے عائد کیا گیا ہے ۔ پرمود کے وکیل راجیش تکبھتے نے بتایا کہ مجوزہ دورہ کی اجازت کے لیے ایک درخواست نارتھ اینڈ ساوتھ گوا کلکٹرس کے پاس داخل کردی گئی ہے ۔ مذکورہ درخواست میں بتایا گیا ہے کہ پرمودمتالک گوا میں صرف منادر اور آشرموں کا مذہبی مقاصد کے لیے دورہ کریں گے اور کوئی عوامی تقاریب میں شرکت نہیں کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT