Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / گوا کو مویشی اعلامیہ پر چند اعتراضات،مرکز کو مکتوب لکھا جائیگا

گوا کو مویشی اعلامیہ پر چند اعتراضات،مرکز کو مکتوب لکھا جائیگا

پاناجی ، 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) گوا حکومت نے جانوروں کی منڈیوں میں مویشیوں کی ذبح کیلئے خریدوفروخت پر امتناع عائد کرنے والے حالیہ اعلامیہ پر بعض اعتراضات کے ساتھ مرکز کو مکتوب تحریر کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ اس سے مقامی لوگوں کے ذہنوں میں ’’اندیشے‘‘ پیدا ہوئے ہیں، ایک ریاستی وزیر نے آج یہ بات کہی۔ وزیر زراعت وجئے سردیسائی نے میڈیا سے بات چیت میں بتایا کہ وہ اس مسئلہ پر چیف منسٹر منوہر پاریکر سے تبادلہ خیال کرچکے ہیں اور انھوں نے کہا کہ وہ مرکز کو مکتوب تحریر کریں گے۔ ریاستی وزیر نے بتایا کہ حکومت بعض اعتراضات سے واقف کرائے گی اور جانوروں پر ظلم کے انسداد سے متعلق قانون کے اعلامیہ میں بعض اصلاحات تجویز کرے گی۔

یو پی : کلرک کو 2 لاکھ کی رشوت مطلوب،ٹیپ پر ریکارڈ کرلیا گیا
دیوریا (یوپی) ، 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) دیوریا نظم و نسق نے محکمہ تعلیمات کے ایک کلرک کے خلاف تحقیقات کا حکم جاری کیا ہے جو ایک کمپیوٹر آپریٹر کے کنٹراکٹ کی تجدید کیلئے 2 لاکھ روپئے کی رشوت پوچھتے ہوئے بتایا گیا کہ ٹیپ پر ریکارڈ ہوچکا ہے۔ دونوں کے درمیان گفتگو کل شام سوشل نٹ ورک پر عام ہوگئی، جس پر دیوریا ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سجیت کمار نے انکوائری کا حکم دیا ہے۔ انھوں نے آج کہا کہ اس آڈیو کی اساس پر جو سوشل میڈیا پر پھیل گیا، بیسک شکشا ادھیکاری کو اس ضمن میں کلرک الوک رنجن مشرا کے خلاف تحقیقات منعقد کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پولیس نے بھی ایک کیس درج کرلیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT